the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
نظام آباد:25؍ ستمبر ( اعتماد نیوز)ضلع نظا م آباد میں ایک بار پھر برقی کٹوتی سے عوام مسائل کا شکار ہے۔ موسم گرمامیں برقی کٹوتی کے عمل میں لانے کے بعد اب ایک بار پھر گھریلو صارفین کے بشمول کاروباری سکٹر میں کٹوتی عمل میں لائی جارہی ہے۔ دوسری طرف زرعی شعبہ کو صرف 4تا 5 گھنٹے کی برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ ضلع مستقر نظام آباد میں صبح 5 بجے سے 8 بجے تک اور دوپہر 1 بجے سے شام 4 بجے تک جملہ 6 گھنٹے برقی کٹوتی عمل میں لائی جارہی ہے۔ بلدیات، منڈل مستقروں پر صبح 7 بجے تا 8 بجے تک اور دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک جملہ 8 گھنٹے برقی کٹوتی عمل میں لائی جارہی ہے علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک برقی سربراہی مسدود رہ رہی ہیں۔12 گھنٹوں تک برقی سربراہ نہ ہونے پر دیہی عوام کئی ایک مسائل سے دوچار ہے برقی سربراہی میں کٹوتی کے باعث پینے کے پانی کی سربراہی میں مسائل کا سامنا ہے۔ صبح کے اوقات ہی پانی موجود رہ رہا ہے بعدازاں شام تک پانی کے مسائل درپیش رہ رہے ہیں۔ پینے کے پانی و دیگر ضرورتوں کیلئے عوام تالابوں، کنٹواور بورویلس کا سہارا لے رہے ہیں ضلع مستقر، منڈل مستقرپر برقی کٹوتی کے باعث کاروبار پر اثر پڑرہا ہے۔ ٹرانسکو کے شیڈول



کے مطابق برقی کٹوتی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے بعض مقامات پر اعلان کردہ اوقات کے برخلاف زائد وقت کیلئے کٹوتی کا عمل جاری ہے۔ بحالت موجودہ عید تہوار کے تناظر میں کرنٹ کی کٹوتی سے عوام مسائل کا شکار ہے۔ دیہی علاقوں میں زرعی شعبہ کو برقی کٹوتی کے باعث مسائل پیش آرہے ہیں۔ دھان کی فصل و دیگر فصلوں کے آخری مرحلہ میں ہونے پر پانی کی زائد ضرورت ہوتی ہے۔ برقی کٹوتی کے باعث پانی کے مسئلہ سے دوچار کسان احتجاج کررہے ہیں۔ برقی پیداوار میں کمی کے باعث برقی کٹوتی عمل میں لائے جانے کا محکمہ ٹرانسکو کے عہدیدار اظہار کررہے ہیں اور برقی پیداوار نہ ہونے کے باعث مزید چند یوم تک یہی صورتحال جاری رہنے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں زرعی شعبہ کو 5 گھنٹے تک تھری فیز برقی سربراہی کا عہدیدار ادعا کررہے ہیں۔ ٹرانسکو ایس ای پربھاکر نے بتایا کہ کہ ضرورت کے لحاظ سے برقی پیداوار نہیں ہورہی ہے جس کے باعث برقی کٹوتی عمل میں لائی جارہی ہے برقی کی خاطر خواہ پیداوار کے بعد بہر صورت موثر برقی سربراہ کرنے کا انہوں نے اظہار کیااور بتایا کہ برقی کٹوتی کی مزید چند یوم تک یہی صورتحال رہے گی۔ تاہم موجودہ کٹوتی میں کمی واقع لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.